More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل تھری کے میچز کی ٹکٹیں کل سے فروخت ہونگی

لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل تھری کے میچز کی ٹکٹیں کل سے فروخت ہونگی

 لاہور : پی ایس ایل تھری کے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی جبکہ فائنل کیلیے ٹکٹ یکم مارچ کو فروخت کیلیے پیش کیے جائیں گے۔

پی ایس ایل تھری کے لاہور میں ہونے والے 2 پلے آف میچز کے ٹکٹوں کی فروخت 15 فروری سے شروع ہوگی جبکہ کراچی میں شیڈول فائنل کیلیے ٹکٹ یکم مارچ کو فروخت کیلیے پیش کیے جائیں گے۔ ٹکٹوں کی قیمت کا تعین بعد میں کیا جائے گا تاہم امکان یہی ہے کہ گزشتہ ایونٹ کی نسبت اس بار نرخ کم رکھے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری کا آغاز 22 فروری کو ہوگا، دبئی میں ایونٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہو گی. ایونٹ کے زیادہ تر میچز دبئی اور شارجہ میں ہوں گے جب کہ آخری 2 پلے آف میچز لاہور اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں