پی ایس ایل ،،، ٹیموں نے دوبئی روانگی کو کمر کس لی
جی ہاں پاکستان سپر لیگ کا ہنگامہ شروع ہونے کو ہے اور جہاں تماشائیوں کی بے تابیاں بڑھ رہی ہیں وہیں ٹیموں نے بھی اپنا اپنا رخت سفر باندھ لیا ہے اور لاہور قلندرز دوبئِ پہنچنے والی پہلی ٹیم ہوگی،،،، لاہور قلندرز 15 فروری کو لاہور سے لاہور قلندرز دبئی روانہ ہوگی اور اْسی روز ٹیم دبئی پہنچے گی
اسلام آباد یونائیٹڈ 17 فروری کو دبئی پہنچے گی۔ کراچی کنگز ٹیم 18 فروری کو دبئی پہنچے گی جبکہ ملتان سلطانز پہلا ایڈیشن کھیلنے کیلئے 17 فروری کو پہنچے گی
پی ایس ایل کی رنگا تقریب کو چار چاند لگانے کے لیے دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی 16 فروری جبکہ دو بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر 17 فروری کو دوبئی میں لنگر انداز ہوگی
اپنی رائے کا اظہار کریں