جاوید آفریدی کا کینسر مریض بچوں کو ایک بار پھر پی ایس ایل دکھانے کا اعلان
پاکستان سپر لیگ چیمین پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پشاور زلمی شوکت خانم کینسر ہسپتال کے مریض بچوں کو پاکستان سپر لیگ کے میچز دکھانے کے لیے دبئی لیجائے گی .شوکت خانم ہسپتال کے مریض بچوں جنہیں پشاور زلمی لٹل چیمینز کا نام دیتی ہے ان کا پندرہ رکنی گروپ پشاور ّزلمی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھیں گے .چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی فاؤنڈیشن کے پیغام
#BringBackSmiles
کو آگے بڑھاتے ہوئے وہ ان بچوں کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کو زندگی کے مزید قریب اور خوشیاں اور مسکراہٹیں چہرے پر لانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے .پی ایس ایل ون میں آرمی پبلک اسکول کے ایک سو پچاس طلبا اور اسٹاف پشاور زلمی ساتھ دبئی پہنچا تھا. جبکہ پی ایس ایل ٹو میں شوکت خانم ہسپتال کے مریض بچے زلمی ٹیم کے ساتھ تھے .زلمی کٹ لانچ میں بھی ان بچوں نے ٹیم کے ساتھ اسٹیج پر آکر ہماری حوصلہ افزائی کی
اپنی رائے کا اظہار کریں