پی ایس ایل گولڈ کیٹیگری میں شرجیل خان شامل، ناموں کا اعلان
تابی لیکس کی ایک اور خبر سچ ثابت ہوئی کہ شرجیل خان کو گولڈن کیٹیگری میں رکھا جائے گا، تاہم انکو ری ہیب پروگرام کرنا ہوگا
ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی گولڈ کٹیگری کے لیے 14 ممالک کے 144 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن مکمل کرلی
• گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کٹیگری میں 325 مقامی کھلاڑی شامل
لاہور،15 نومبر 2019ء:
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کے ڈرافٹ کی گولڈ کٹیگری میں شامل 144 غیرملکی کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست سمیت گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کٹیگری میں شامل 325 مقامی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔
325 مقامی کھلاڑیوں کی فہرست میں قومی ڈومیسٹک سیزن میں شریک فرسٹ الیون، سیکنڈ الیون اور انڈر 19 ٹورنامنٹ میں شامل تمام کرکٹرز شامل ہیں۔
رواں سال جاری کی گئی پالیسی کے مطابق بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ہر کرکٹر کی بنیادی کٹیگری گولڈ رکھی گئی ہے۔ کھلاڑیوں کےناموں پر مشتمل فہرست کی منظوری قومی سلیکشن کمیٹی کے کوارڈینیٹر ندیم خان اور ہیڈ آف پلیئر ایکوزیشن اینڈ منیجمنٹ پی ایس ایل عمران احمد خان نے دی ہے۔
باصلاحیت قومی نوجوان کرکٹرز کی ترقی کو پیش نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شامل ہر فرنچائز کے 16 رکنی اسکواڈ میں کم از کم 2 ایمرجنگ کرکٹرز شامل ہوں گے۔ ایمرجنگ کرکٹرز کی عمر23 سال سے زائد نہیں ہوسکتی۔
اس مرتبہ ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ 6 ایمرجنگ کرکٹرز سمیت ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے 2 بہترین کھلاڑیوں کو بھی شامل کرسکتی ہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی گولڈ کٹیگری کی ابتدائی فہرست میں انگلینڈ کے 48، ویسٹ انڈیز کے 40، سری لنکا کے 19، بنگلہ دیش کے 10، افغانستان کے 6، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے 4،4 ،آئرلینڈ، جنوبی افریقہ اور زمباوے کے 3،3 جبکہ کینیڈا، نیدرلینڈز، سکاٹ لینڈ اور امریکہ کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔
گولڈ کٹیگری میں شامل نمایاں غیرملکی کھلاڑیوں میں افغانستان کے گلبدین نائب، حضرت اللہ اور محمد شہزاد سمیت آسٹریلیا کے بینک ڈنک، بنگلہ دیش کے مہدی حسن، مصدق حسین اور تسکین احمد کے علاوہ انگلینڈ کے بینک ڈکٹ، کرس ووڈ، جیڈ ڈرنبیخ، جیمی اوورٹن، جوئے کلارک، ریس ٹاپلے، سمت پٹیل اور ثاقب محمود شامل ہیں۔ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ، کیون اوبرائن سمیت نیوزی لینڈ کے آنٹن ڈیوچ اور جتن پٹیل کے علاوہ جنوبی افریقہ کے فیلنڈر اور وائن پارنیل اور سری لنکا کے اویشکا فرنینڈو، راجاپکشا، دنیش چندی مل، لاہیرو تھیری مانے، لاہیرو کمارا، نوا ن پردیپ، سرنگا لکمل اور اپل تھرنگا شامل ہیں۔ ابتدائی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے آندرے فلیچر، ڈیون سمتھ، اور کیرون پاؤل سمیت زمباوے کے جیمز ٹیلر، کائل جیروس اور سکندر ضا بھی شامل ہیں۔
گولڈ کٹیگری میں شامل مقامی کھلاڑی:
عابد علی، عدنان اکمل، اسد شفیق، اسد علی، اویس ضیاء، اظہر علی، بلال آصف، بلاول بھٹی، احسان عادل، فواد عالم، عمران فرحت، عمران خان سینئر، عمران نذیر، خرم منظور، منصور امجد، میر حمزہ، محمد طلحہ، مختار احمد، نعمان انور، رضا حسن، سعد نسیم، سمیع اسلم، شرجیل خان (ری ہیب پروگرام سے مشروط)، عمرگل، عثمان صلاح الدین اور ذوالفقار بابر۔
اب تک گولڈ کٹیگری میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں کی تعداد:
افغانستان: 6
آسٹریلیا: 4
بنگلہ دیش: 10
کینیڈا: 1
انگلینڈ: 48
آئرلینڈ: 3
نیدرلینڈ: 1
سکاٹ لینڈ: 1
نیوزی لینڈ: 4
جنوبی افریقہ: 3
سری لنکا: 19
امریکہ: 1
ویسٹ انڈیز: 40
زمباوے : 3
ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے بارے میں:
• ابتدائی فہرست میں شامل کھلاڑیوں کی تعداد میں آئندہ ہفتے اضافے کا امکان ہے۔
• ڈرافٹ پول کے لیے کھلاڑیوں کوطے شدہ کٹیگریز میں ری ٹین، ٹریڈ اور ریلیز کیا جاسکتا ہے۔
• پانچ کٹیگریز: پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ۔
• ہر اسکواڈ میں کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 18 کھلاڑی شامل ہوں گے۔ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی ترتیب کچھ یوں ہیں: تین پلاٹینم، تین ڈائمنڈ، تین گولڈ، پانچ سلور، دو ایمرجنگ اور دو سپلمنٹری(اختیاری)۔
• ہر فرنچائز کو پہلی 9 باریوں میں 3 غیرملکی کھلاڑیوں کو پک کرنا ہوگا۔
• 16 رکنی اسکواڈ میں 11 مقامی اور 5 غیرملکی کھلاڑیوں کی شمولیت لازمی ہوگی تاہم 18 رکنی اسکواڈ میں کھلاڑیوں کی ترتیب 2 آرڈر میں کی جاسکتی ہے۔اسکواڈ میں یا تو 12 مقامی اور 6 غیرملکی کھلاڑی ہوں گے یا پھر 13 مقامی اور 5 غیرملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔
• پلیئنگ الیون میں کم از کم 3 اور زیادہ سے زیادہ 4غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت لازمی ہوگی۔
• ہر فرنچائز گذشتہ اسکواڈ میں شامل 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکتی ہے جس کے لیے ری ٹینشن ونڈو یکم دسمبر کو بند ہوگی۔
• ہر فرنچائز ایک کھلاڑی کوایمبسڈر ز اور ایک کو مینٹورز مقرر کرسکتی ہے، ری ٹینشن کے موقع پر ان کی کٹیگری میں ایک درجے تنزلی کی جاسکتی ہے۔
• ڈرافٹ دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا جس میں ہر فرنچائز کو پہلی 9 باریوں میں 3 غیرملکی کھلاڑیوں کو پک کرنا ہوگا۔
• نظرثانی شدہ سیلری کیپس:
• پلاٹینم: 23 ملین – 34 ملین پاکستانی روپے( 147 ہزار تا218 ہزارامریکی ر ڈالر)
• ڈائمنڈ: 11.5ملین – 16 ملین پاکستانی روپے( 73 ہزار تا103 ہزارامریکی ر ڈالر)
• گولڈ: 6.9ملین – 8.9ملین پاکستانی روپے( 44ہزار تا58 ہزارامریکی ر ڈالر)
• سلور: 2.4 ملین – 5.4ملین پاکستانی روپے( 15 ہزار تا35 ہزارامریکی ر ڈالر)
• ایمرجنگ: 1ملین – 1.5ملین پاکستان روپے( 6.5ہزار تا9.5 ہزارامریکی ر ڈالر)
• اختیاری سپلمنٹری راؤنڈ کا بجٹ کیپ 19 ملین روپے (120ہزار امریکی ڈالر) مختص کیا گیا ہے۔ہر ٹیم کو اس راؤنڈ میں 2 کھلاڑیوں کے انتخاب کا اختیار ہوگا
• ایونٹ کے شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں