رنگ بدلتی PSL کھلاڑیوں کو گھر بھیج کر خطرے کی گھنٹی بجا دی
ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 اپ ڈیٹ
لاہور، 30 مئی 2021ء:
کمرشل پروازوں پر متحدہ عرب امارات روانگی کی منظوری ملنے کے بعد ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے میڈیکل ایڈوائزری پینل کی مشاورت سے لاہور اور کراچی کے ہوٹلز میں آئسولیشن کرنے والے مجموعی طور پر 13 کھلاڑیوں اور آفیشلز کو اپنے اپنے گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ان افراد کے ویزوں کے اجراء میں ممکنہ طور پر مزید تاخیر کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ یہ تمام کھلاڑی اور آفیشلز اپنے اہلخانہ کے ساتھ گزار سکیں۔
جونہی ان افراد کے ویزے جاری ہوں گے، ان افراد کو پی سی آر ٹیسٹ کروانے کے بعد پہلی دستیاب کمرشل فلائیٹ کے ذریعے ابوظہبی روانہ کردیا جائے گا۔
دوسری طرف، پانچ کھلاڑی اور آفیشلز کراچی سے براستہ دوحہ ابوظہبی پہنچ چکے ہیں جبکہ لاہور کے ہوٹل میں موجود 12 افراد براستہ بحرین ابوظہبی روانہ ہوچکے ہیں۔ یہ تمام 17 افراد یو اے ای حکومت کی خصوصی اجازت کے بعد کمرشل فلائیٹ کے ذریعے ابوظہبی روانہ ہوئے۔
بابر حامد، ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی اور سربراہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 6:
بابر حامد نے کہا کہ افسوس ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم ان غیر معمولی حالات میں ہمیں غیر متوقع چیلنجز کا سامنا ہے جس کی وجہ سے انہیں یہ تکلیف پیش آئی۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی ابوظہبی اسپورٹس کونسل اور امارات کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، اور ہماری پوری کوشش ہے کہ تمام شرکاء کو بروقت ابوظہبی لایا جائے تاکہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کا آغاز کیا جاسکے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں