برائیٹو پینٹس ،، مسلسل چوتھی بار پی ایس ایل کا سینٹرل سپانسر
پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے برائیٹو پینٹس بھی مرکزی سپانسرز میں شامل ہو گیا۔ اس سلسلہ میں خصوصی تقریب گذشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں پی ایس ایل ہیڈ آف مارکیٹنگ صہیب شیخ اور برائیٹوپینٹس کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ عاطف ریاض سکہ نے معاہدے کی یاداشت پر دستخط کیے۔ اس موقع پر صہیب شیخ کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ برائیٹو پینٹس ایک مرتبہ پھر پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے بھی ہمارے ساتھ شانہ بشانہ چل رہا ہے جس پر برائیٹو پینٹس کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ برائیٹو پینٹس کئی سال سے ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا شمار دنیا کے بہترین برانڈز میں ہونا شروع ہو گیا ہے۔ سپانسرز کے لیے بھی اپنی مصنوعات کی تشہیر کا بہترین موقع ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ برائیٹو پینٹس عاطف ریاض سکہ کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ مسلسل چوتھے سال بھی پاکستان سپر لیگ کو سپانسر کر رہے ہیں۔ ہماری نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل مینجمنٹ کے ساتھ ہیں کہ چوتھا ایڈیشن بھی کامیاب رہے۔ عاطف ریاض سکہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے سلوگن دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’کرکٹ کے رنگ برائیٹو کے سنگ‘‘ امید ہے کہ یہ پاکستان سپر لیگ کی کامیابی میں بھی اہم کردار ادا کرئے گا۔ آخر میں ٹرانس میڈیا کے راو ہاشم عثمان خان نے تقریب میں شریک افراد کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کی امید ظاہر کی پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں