پی ایس ایل سے قبل شرجیل کو بڑی خوشخبری مل گئی
لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹر شرجیل خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید خان نے شرجیل خان کی ای سی ایل سے نام نکالنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ میں دبئی میں اپنے بھائی کو ملنے نہیں جا سکتا اور عمرہ ادائیگی کیلئے بھی نہیں جا سکتا جبکہ میرا نام غیر قانونی طور پر ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔
شرجیل خان نے اپنی درخواست میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) وزارت داخلہ اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو فریق بنایا تھا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں