پی ایس ایل تھری میں ڈبل سنچری مگر کس کی ۔۔۔۔۔؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
دبئی : پی ایس ایل دھواں دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہر آنے والے دن کے ساتھ مقابلے سخت سے سخت ہوتے جا رہے ہیں ۔لیکن ان سب کے بیچ میں ٹی 20 کی سب سےاہم سمجھے جانے والے چھکوں کے بارے میں بھی حیران کن خبر آگئی ہے۔
گزشتہ روز پی ایس ایل تھری کے انتہائی اہم میچ میں چھکوں کی ڈبل سنچری مکمل ہو گئی ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کیطرف سے آصف نے 14ویں اوور کی تیسری بال پر زور دار چھکا لگا کر پی ایس ایل تھری 2018 کے چھکوں کی ڈبل سینچری مکمل کی ۔
Entertainment non-stop!
200 sixes at the #HBLPSL 2018#DilSeJaanLagaDe pic.twitter.com/eWk7Eup9Eq— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 9, 2018
واضح رہے پی ایس ایل کے اکیسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 26 رنز سے شکست دیدی ، ڈومنی نے 54 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلی۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری کے اکیسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 26 رنز سے شکست سے دوچار کر دیا ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے ، اوپننگ بلے باز ڈومنی نے 54 گیندوں پر 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔حسین طلعت نے 24 گیندوں پر 29 سکور کیے ، رانچی نے 17 گیندوں پر 27 سکور کیے ، آصف علی نے 45 سکور کیے ۔
فاسٹ بائولر وہاب ریاض نے چار اوور میں 30 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔مطلوبہ ہدف کے جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم 156 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ، کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہا ۔اوپننگ بلے باز کامران اکمل نے 17 گیندوں پر 22 رنز بنائے ، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور تین چوکے شامل تھے ، فلیچر نے 18 گیندوں پر 19 سکور کیے۔
سمتھ نے 9 گیندوں پر 8 سکور کیے ، محمد حفیظ نے 11 گیندوں پر 13 سکور کیے ، حسن علی نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 7 گیندوں پر 15 سکور کیے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پٹیل نے تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی ، ظفر گوہر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں