پی ایس ایل کے دوران کرونا سے نپٹنے کے انتظامات آخری مراحل میں
پی سی بی انتظامیہ نے پاکستان سپر لیگ کیلئے کورونا ایس او پیز ترتیب دے لیے ہیں
20 رکنی اسکواڈ میں سےمیچ کیلئے 12مکمل طور فٹ کھلاڑیوں کی ضرورت ہوگی اس لیے اسکواڈ میں 8 کےکووڈ ٹیسٹ مثبت آنے پربھی میچ ہوسکے گا البتہ اگر کسی بھی ٹیم کے 9 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے پر میچ نہیں ہوپائے گا
ی ایس ایل کے دوران ہوٹل کے سیکیور ببل میں 25 سے 30 اضافی کھلاڑی رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ کوئی کھلاڑی کورونا کا شکار ہوا تو اسے 10 دن کیلئے آئسولیٹ کردیا جائے گا اور کورونا مثبت کھلاڑی کا متبادل سیکیورببل میں موجود کھلاڑیوں سےلیا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق کراچی اورلاہورکے درمیان چارٹرڈ فلائٹس میں بیک وقت دو ٹیمیں سفرکریں گی۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ جمعرات اور جمعہ کو سپلیمنٹری ڈرافٹ میں ہرٹیم مزید دو دو کھلاڑی منتخب کرسکے گی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں