پی ایس ایل میں آج گلیڈی ایٹرز اور سلطانز مدمقابل ہوں گے

شارجہ : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایڈیشن 4 سنسنی خیز مقابلوں کے ساتھ شائقین کی دلچسپی بڑھاتا جارہا ہے، ٹورنامنٹ کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج ملتان سلطانز سے ٹکرائے گی۔دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے مد مقابل ہوں گی۔
ایونٹ میں اب تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو میچز کھیل چکی ہے اور دونوں میچز میں وہ کامیابی کے ساتھ 4 پوائنٹس سے سکور بورڈ پر سرفہرست ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے زبردست شکست دی جب کہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔
جبکہ ملتان سلطانز بھی اب تک 2 میچز کھیل چکی ہے جس میں اس نے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں 7 رنز سے شکست کھائی جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹد کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔اس اعتبار سے سکور بورڈ پر ملتان سلطانز کے 2 پوائنٹس ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں