More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
لاہور ۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی میچ سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرے گا۔ قذافی اسٹیڈیم 18 مئی کو فائنل سمیت 13 میچوں کی میزبانی کرے گا۔ کراچی اور ملتان پانچ پانچ میچوں کی میزبانی کریں گے۔ پشاور 8 اپریل کو نمائشی میچ کی میزبانی کرے گا۔ ایک دہائی کے دوران ایچ بی ایل پی ایس ایل عالمی سطح پر تسلیم شدہ ٹورنامنٹ بن گیا ہے ۔ سلمان نصیر سی ای او ایچ بی ایل پی ایس ایل۔ ٹکرز پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کراچی۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں ایس این جی پی ایل کے عابد علی کی ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف ڈبل سنچری۔ عابد علی نے225 رنز بناکر بیٹ کیری کیا اور محمد علی کے ساتھ نویں وکٹ کی شراکت میں128 رنز کا اضافہ کیا۔ اسٹیٹ بینک کے عاقب شاہ کی کے آر ایل کے خلاف سنچری۔ ہماری شاٹ سلیکشن خراب تھی جس کا نقصان ہوا: رضوان ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 14 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے اس بار کی تنخواہ لیں اور کرکٹ کی جان چھوڑ دیں‘، شائقین رضوان سمیت قومی ٹیم پر برس پڑے آسٹریلیا کیخلاف میچ کیلئے حکمت عملی بنالی، ٹیمبا باووما سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیں گے، جنوبی افریقی کپتان کا دعویٰ آئی ایم ایف کی قسط لینا آسان، ٹیم کا اگلے مرحلے میں جانا مشکل ہوگیا، گورنر سندھ لاہور: پاکستان ڈربی ڈے ریسز کا لاہور ریس کلب میں جاری لاہور: پہلی ریس وار کمانڈ نے جیت لی لاہور: پاکستان کی سب سے بڑی ریس پاکستان ڈربی دن کی 8 ویں ریس ہے لاہور: پاکستان ڈربی ڈے کی دوسری ریس زوزا نے جیت لی لاہور: پاکستان ڈربی ڈے کی تیسری ریس مونی پرنس نے جیت لی ڈربی ریس ک چوتھی ریس ویسٹرن لیڈی نے جیت لی کراچی۔ 29 سال بعد پاکستان میں آج کرکٹ کا بین الاقوامی میلہ سجے گا 8 ٹاپ ٹیموں میں کانٹے دار مقابلے۔ شائقین کرکٹ بے تاب۔ کھلاڑی پر جوش کراچی کے عالمی معیار کے سٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا بڑا مقابلہ صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی نیشنل بینک سٹیڈیم میں افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ہونگے پاکستان ائیر فورس کے جانباز آج شیردل شو پیش کریں گے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کراچی نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دیکھیں گے چیمپئنز ٹرافی صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں بلکہ ثقافت و تہذیب کو فروغ دینے کاخوبصورت سلسلہ بھی ہے۔ محسن نقوی تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پرامن اور محفوظ پاکستان کی جیت ہے۔ محسن نقوی میرے سمیت آج ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے۔ محسن نقوی اللہ تعالٰی کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔ محسن نقوی پاکستانی قوم نے ثابت کیا ہے کہ وہ کرکٹ کے دلدادہ ہیں اور کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔ محسن نقوی

پی سی بی سے مانگی جانے والی نئی مراعات کی فہرست دیکھ کر پریشان ہو جائیں گے

پی سی بی  سے مانگی جانے والی نئی مراعات کی فہرست دیکھ کر پریشان ہو جائیں گے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور بورڈ آف گورنرز کے اراکین پہلے ہی پرکشش مراعات حاصل کرتے ہیں اور اب انہیں حاصل مراعات اور سہولتوں میں اضافے کے لئے ایک اور تجویز سامنے آئی ہے۔

ملک کی بڑی ملٹی نیشنل یا سرکاری کمپنیوں کی طرز پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اراکین اور چیئرمین کی مراعات میں اضافے کے لئے نیا پیپر ورک تیاری کے مرحلے میں ہے، جس کے بعد ان کی مراعات میں کئی گنا اضافہ کردیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے منگل کو لاہور میں ہونے والے اجلاس میں گورننگ بورڈ کے رکن عارف اعجاز اور چیف فنانشل آفیسر بدر منظور پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

جیو کے پاس بی او جی کے 46ویں اجلاس کے منٹس کی دستاویز موجود ہیں، ان دستاویز کے مطابق تجاویز سامنے آنے کے بعد بورڈ کے چیئرمین اور بی او جی کے اراکین کی فائیو اسٹار لگڑری میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر نے اراکین کو چیئرمین اور اراکین کی مراعات پر بریفنگ دی اور بتایا کہ یہ مراعات کئی سال پرانی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے کئی اراکین کی اس تجاویز سے اتفاق کیا گیا کہ پی سی بی کے آڈیٹر میسرز ڈی لیوٹ یوسف عادل کو یہ ذمے داری سونپی جائے کہ وہ مارکیٹ کا سروے کر کے نئی مراعات کے بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔ اس وقت بورڈ کے چیئرمین، چیف ایگزیکٹیو کی جو مراعات ہیں ان کا موازنہ ان بڑی سرکاری اور غیر سرکاری کمپنیوں سے کیا جائے جن کا سالانہ ٹرن اوور چار سے پانچ بلین ہو۔

اسی کو بنچ مارک بنا کر چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو کی مراعات کا شیڈول ترتیب دیا جائے، ان میں چیئرمین، چیف ایگزیکٹیو اور بورڈ آف گورنرز کے اراکین کا ڈیلی الاونس، میٹنگ الاونس، ٹریول انٹر ٹینمنٹ (ملک اور بیرون ملک) پر کمیٹی نظر ثانی کرے گی۔

عارف اعجاز جن کا تعلق کارپوریٹ سیکٹر سے ہے وہ سی ایف ایف او کے ساتھ ملک کر مارکیٹ کا جائزہ لیں گے اور نئی سفارشات مرتب کریں گے۔

ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے اس وقت بورڈ آف گورنرز کے مراعات پر کشش بتائی جاتی ہیں، بی او جی اراکین کو ڈیلی الاو¿نس کی مد میں دس ہزار روپے ملتے ہیں، میٹنگ والے دن ڈیلی الاو¿نس دس ہزار کے علاوہ بیس ہزار روپے میٹنگ الاو¿نس ملتا ہے۔

پاکستان میں بی او جی اراکین کو بزنس کلاس کا جہاز کا ٹکٹ یا سفر کے لئے لگڑری کار ملتی ہے، اگر بی او جی کے اراکین کسی کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کے لئے آتے ہیں انہیں یومیہ دس ہزار روپے اور بیس ہزار روپے میٹنگ الاو¿نس ملتا ہے۔

ملک کی طرح بیرون ملک بھی مراعات پر کشش ہیں، بیرون ملک کا ڈیلی الاو¿نس چھ سو امریکی ڈالرز ہے، اگر بورڈ کسی رکن کے ہوٹل کا انتظام کرتا ہے تو اسے یومیہ الاو¿نس تین سو ڈالرز ملے گا۔

انگلینڈ میں ڈیلی الاو¿نس 900 ڈالرز ہے، دستاویز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے تمام کمیٹیاں تحلیل کردیں تھیں۔نئی کمیٹیوں کا اعلان اگلے چند ماہ میں کردیا جائے گا۔

اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ ،گورننگ بورڈ میں نجم عزیز سیٹھی،عار ف اعجازوزیر اعظم کے نامزد کردہ ہیں۔واپڈا کی نمائندگی لیفٹنٹ جنرل (ر)مزمل حسین،حبیب بینک کے نعمان ڈار،سوئی سدرن گیس کے مفتاح اسماعیل، یو بی ایل کے منصور مسعود خان، کوئٹہ کے مراد اسماعیل، سیالکوٹ کے محمد نعمان بٹ اور لاہور ریجن کے شاہ ریز عبداللہ خان روکڑی شامل ہیں۔

یہ بورڈ ملک میں کرکٹ کا سب سے بڑا پالیسی ساز ادارہ ہے، بورڈ نے آڈٹ کمیٹی کا اعلان کردیا ہے جس کے سربراہ عارف اعجاز ہیں جبکہ ایچ آر کمیٹی بھی تشکیل کے آخری مراحل میں ہے اس کمیٹی کی صدارت بھی عارف اعجاز کو سونپی جارہی ہے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں