دو روزہ پریکٹس میچ کا انعقاد،،،، امام الحق اور افتخار احمد کی سنچری،،،، سرفراز احمد صرف 15 رنز بناسکے
پری سیزن کیمپ میں دو روزہ پریکٹس میچ کا انعقاد ،،، قذافی سٹیڈیم میں سرفراز الیون اور اظہر الیون کے درمیان مقابلہ جاری،،،سرفراز الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم دن کے اختتام پر سرفراز الیون نے سات وکٹوں کے نقصان پر 355 رنز بنالیے
افتخار احمد 104 پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ امام الحق سنچری سکور بنانے میں کامیاب رہے۔حارث سہیل 69، سرفراز احمد 15،عابد علی 13، حسن علی 16 رنز بنا سکے۔
اظہر الیون کی جانب سے بلال آصف 2، ظفر گوہر 2 جبکہ میر حمزہ اور محمد زاہد ایک ایک وکٹ حاصل کر پائے، وہاب ریاض وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ سرفراز احمد 355 رنز سے کل اننگز کا آغاز کریں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں