More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

پی ایس ایل فرنچائزز نے بڑے بڑے کھلاڑیوں کی چھٹی کروا دی

پی ایس ایل فرنچائزز  نے بڑے بڑے کھلاڑیوں کی چھٹی کروا دی

پی ایس ایل پلیئر ٹریڈنگ کا آج آخری دن تھا جسمیں ٹیموں میں بڑے بڑے مہان کھلاڑیوں کو فارغ کردیا گیا ہے اب دیکھیے فارغ کیے گئے کھلاڑیوں کو کون کون سی ٹیم منتخب کرتی ہے اور کرتی بھی ہے یا نہیں
شاہد آفریدی پشاور زلمی کو چھوڑ کر کراچی کنگز کا حصہ بن چکے ہیں،،، جبکہ فاسٹ باولر سہیل خان نے ہیڈکوچ مکی آرتھر سے اختلافات پر کراچی کنگز کی جانب سے کھیلنے سے انکار کردیا تھا جنکو لاہور قلندرز نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے ساتھ ٹریڈ کر لیا ہے
لاہور قلندرز نے اظہرعلی، گرانٹ ایلیٹ، کرس گرین اور سہیل تنویر اور جیسن رائے کو ٹیم سے ریلیز کردیا

لاہور قلندرز نے گزشتہ روز تابی لیکس کو انٹرویو میں عمر اکمل کو ریلیز کرنے کی خبروں کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا تھا اور آج سچ ثابت ہوگیا جبکہ کپتان برینڈن میک کولم بھی لاہور قلندرز کا حصہ رہیں گے
پشاور زلمی کی جانب سے فی الحال بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ کراچی کنگز کی جانب سے حیران کن تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں جب انہوں نے کیرون پولارڈ اور کرس گیل کے ساتھ ساتھ شعیب ملک اور کمار سنگاکارا کو بھی اسکواڈ سے ریلیز کردیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے توقعات کے عین مطابق احمد شہزاد، عمرگل اور لیوک رائٹ کو ٹیم سے ریلیز کیا ہے
اسلام آباد یونائیٹڈ نے یوں تو انگلینڈ کے سیم بلنگز اور آسٹریلین شین واٹسن کو اپنی ٹیم سے ریلیز کردیا ہے تاہم آندرے رسل اس سال ایکشن میں نظر آئیں گے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں