پاکستان کے بین الااقوامی کھلاڑی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
کراچی : اسکواش کے بین الااقوامی کھلاڑی فرحان زمان گزشتہ روز پاکستان کی بین الااقوامی خاتون کھلاڑی سعدیہ گل کے ساتھ بندھن میں بندھ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میںبین الااقوامی اسکواش ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے والے پشاور کے فرحان زمان اور بنوں کی سعدیہ گل کی نکاح کی تقریب میں عزیز و اقارب شریک ہوئے۔ تقریب میں دونوں کھلاڑیوں نے اپنے ہاتھ میں اسکواش ریکٹ پکڑ کر تصاویر بھی بنوائیں۔
سابق عالمی چیمپئن قمر زمان کے بھتیجے فخر زمان نے کہا کہ مجھے سعدیہ پسند تھیں، ان کو جیتنے کے لیے والدین کو راضی کیا، اب ہم دونوں مل کر اپنے ملک کے لیے انٹرنیشنل اسکواش میں مزید اعزازات حاصل کریں گے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں