کراچی ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف شاندار آغاز، 119 رنز بنا لیے
کراچی(نمائندہ تابی لیکس)پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے سیشن میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے 119 رنز بنا لیے۔
دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روزنیوزی لینڈ کے اوپنر ٹام لیتھم 67 اور ڈیون کانوے 51 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ پاکستان نے اپنے تمام پانچ باولرز کا آزمایہ تاہم کوئی بھی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔
قومی ٹیم نے محمد وسیم اور اسپنر نعمان علی کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی اور نسیم شاہ کو شامل کیا جبکہ مہمان ٹیم نے فاسٹ بولر نیل واگنر کی جگہ میٹ ہینری کو ٹیم کا حصہ بنایا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں