بڑی خبر؛- کھلاڑیوں کو الیکشن ڈیوٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیا ، کون شامل کون بچ گیا ؟
اسلام آباد: پاکستان میں عام انتخابات مین چند دن باقی ، سرکاری سطح پر جہاں تما م تیاریاں جاری ہیں تو وہی پی آئی اے نے بھی کھلاڑیوں کو الیکشن پر ڈیوٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے کھلاڑیوں کو الیکشن ڈیوٹی دینے کی ہدایت کردی۔قومی ایئر لائن نے کرکٹرز اعزاز چیمہ، شہریارغنی، شہزر محمد اور آغا صابر سمیت دیگر کئی کھلاڑیوں کو نوٹسز جاری کیے ہیں تاہم قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، فیصل اقبال اور انور علی کو الیکشن ڈیوٹی سے چھوٹ دے دی ہے۔
پی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں تمام کھلاڑیوں کو ایچ آر آفیسر سے ملنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن ڈیوٹی کی ہدایات پر عمل در آمد نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو شوکاز، سزا اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ملک میں عام انتخابات کے باعث سرکاری ملازمین الیکشن ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے جس کی زد میں اب کرکٹر بھی آگئے ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں