More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

چار کھلاڑی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے

چار کھلاڑی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے

ہالینڈ کے شہر بریڈا میں شیڈول آیف آئی ایچ چیمپئینز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کے اٹھارہ کھلاڑیوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ چار کھلاڑیوں کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،،، مزکورہ چاروں کھلاڑی ٹور سلیکشن کمیٹی اور سلیکشن کمیٹی کو متاثر کرنے میں ناکام رہے ہیں،،، گول کیپر مظہر عباس ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں جبکہ رضوان جونیئر، رانا سہیل اور دلبر بھی ٹیم منیجمنٹ کا اعتماد حاصل نہیں کرسکے ہیں، چاروں کھلاڑیوں کو منگل کو وطن واپس بھجوا دیا جائیگا۔
رضوان سینئر ہی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ میگا ایونٹ کے دوران گرین شرٹس کو 2 گول کیپرز عمران بٹ اور امجد علی ہی قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے
جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عرفان سینئر، مبشر، علیم بلال، عماد شکیل بٹ، توثیق ارشد، راشد علی، تصور عباس، ابوبکر، عرفان جونیئر، ارسلان قادر، عمر بھٹہ، رضوان سینئر، شفقت رسول، علی شان، اظفر یعقوب اور اعجاز علی شامل کیے گئے ہیں
پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کے خلاف23 جون کو مدمقابل ہوگی، 24 جون کو پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا کے ساتھ جوڑ پڑے گا، 26 جون کو گرین شرٹس ہالینڈ کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گے، 28 جون کو پاکستان کا مقابلہ ارجنٹائن کے ساتھ ہوگا جبکہ میگا ایونٹ کے پہلے مرحلے کے آخری میچ میں پاکستانی ٹیم 29 جون کو بیلجیئم سے ٹکرائے گی

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں