ہاکی میں کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کی پہلی کوشش پہلی بار
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے لیے پہلی بار سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا
32 کھلاڑیوں میں سے 12 کھلاڑی ہی فٹنس ٹیسٹ پاس کرسکے
کپتان رضوان سینیئر، اظفر یعقوب سمیت کئی سینیئر کھلاڑی ناکام ہوگئے
اے کیٹگری میں پانچ لڑکے شامل ہیں جنہیں پچاس ہزار ملے گا
عمر بھٹہ، مبشر علی، اعجاز علی، علی شان، ابوبکر محمود اے کیٹیگری شامل
بی کیٹیگری میں شامل تعظیم الحسن اور معین شکیل کو ماہانہ چالیس ہزار ملے گا
سی کیٹیگری میں وقار گول کیپر، عبداللہ گول کیپر، عمید ستار، عقیل احمد اور رومان خان شامل کھلاڑیوں کو تیس ہزار دیا جائے گا
ایمرجنگ کیٹیگری میں دانش، رضوان علی، عبیداللہ، نوید عالم کو ماہانہ بیس ہزار ملے گا
تمام کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ برقرار رکھنے کے لیے ہر ماہ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا
فٹنس معیار پر پورا نہ اترنے والوں کو ایک بار پھر ٹیسٹ پاس کرنے کا موقع دیا جائے گا
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بیس کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کررکھا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں