پشاور زلمی کا کپتان ڈیرین سیمی نہیں تو اور کون؟
جی ہاں پشاور زلمی نے آجرات نو بجے پشاور زلمی کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کرکے ایک تجسس پیدا کردیا کہ کچھ حیران کن ہونے جارہا ہے اور پشاور زلمی کپتان تبدیل کرنے جارہا ہے تمام صحافتی برادری کی آنکھیں گھڑی پر جم گئیں اور جب نو بجے پشاور زلمی کی ای میل آئی تو یہ سرپرائز توقعات کے خلاف نکلا
ترجمان پشاور زلمی کے مطابق
پاکستان سپر لیگ کی چیمئین ٹیم پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کو پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے لیےکپتان برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے.چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے دوران ڈیرن سیمی نے نہ صرف گراونڈ میں بہترین قیادت کی بلکہ ساتھ ہی آف دی فیلڈ بھی کپتان اور کھلاڑیوں کے درمیان زبردست ہم آہنگی رہی اور اس کی بدولت ٹیم نے پی ایس ایل ٹو کا ٹائٹل اپنے نام کیا .اہم فیصلے کے اعلان سے قبل پشاور زلمی کے صدر ظہیر عباس اور مینٹور یونس خان نے لاہور میں زلمی ہیڈ کوارٹر تشریف لائے .جہاں چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی اور ہیڈکوچ محمد اکرم نے لیجنڈز کا استقبال کیا
اپنی رائے کا اظہار کریں