جنرل باجوہ کی جانب سے پشاور زلمی کو خراج تحسین
گزشتہ روز چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خواہش پر میرن شاہ فاٹا میں پاکستان الیون اور ورلڈ میڈیا الیون کے مابین تاریخ ساز میچ کھیلا گیا جسمیں گنجائش سے ذیادہ تماشائیوں اسٹیڈیم میں موجود تھے اور انہوں نے میچ کے ایک ایک لمحے کی دل کھول کر داد دی اور پاکستان زندہ باد فلک شگاف نعرے لگائے
میچ کو کامیاب بنانے میں جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ نے تعاون کیا وہیں پشاور زلمی نے میچ انتظامات میں اہم ترین کردار کیا،،، پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اعلان کیا کہ وہ علاقہ جو کئی برس ہر طرح کی تفریح سے محروم رہا ،، اب وہاں تسلسل سے کرکٹ میچز کے علاوہ دیگر کھیلوں کے مقابلے اور تفریحی پروگرامز میں پشاور زلمی پاکستان آرمی کے شانہ بشانہ چلے گی
اس کامیاب اور تاریخی میچ کے انعقاد پر چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ساتھ پشاور زلمی کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں