پشاور میں بین الاقوامی میچ کے انعقاد کیلئے افغانستان کرکٹ ٹیم کو دعوت دینے کا فیصلہ
پشاور(نمائندہ تابی لیکس)صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ پشاور غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے محفوظ شہر ہے اس لیے ایک غیر ملکی میچ ہونا ضروری ہے چاہے وہ نمائشی ہی کیوں نہ ہو۔ شہر میں دو بین الاقوامی معیار کے اسٹیڈیم بن رہے ہیں ارباب نیاز مکمل ہونے والا ہے جبکہ حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم تیار ہے۔خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میں بین الاقوامی میچ کے انعقاد کیلئے افغانستان کرکٹ ٹیم کو دورہ پشاور کی دعوت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رمیز راجا کی جانب سے پشاور کو غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے ریڈ فلیگ زون یعنی غیر ملکی کھلاڑی نہیں کھیل سکتے کے بیان کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میں غیر ملکی کرکٹ میچ کے انعقاد کے لیے پی سی بی سے رابطے کا فیصلہ کیا تھا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں