پہلا ون ڈے .. راس ٹیلر نے حفیظ کے باؤلنگ ایکشن پر اعتراض اٹھا دیا
دبئی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ کے دوران ا کیوی بلے باز راس ٹیلر نے حفیظ کی بولنگ پر اعتراض اٹھا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔نیوزی لینڈ کی اننگز کے 26 ویں اوور میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی جب کیوی بلے باز راس ٹیلر نے محمد حفیظ کی بالنگ پر امپائر سے اعتراض کیا۔
راس ٹیلر نے امپائر سے کہا کہ حفیظ ‘دوسرا’ کرا رہے ہیں جس کی انہیں اجازت نہیں ہے۔امپائرز نے کیوی بلے باز کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپ بیٹنگ کریں، ہم دیکھ رہے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اس معاملے پر امپائرز سے بات چیت کی اور پھر محمد حفیظ کو بولنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔
خیال رہے کہ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر اس سے پہلے بھی کئی بار اعتراض اٹھایا جا چکا ہے اور آئی سی سی کی جانب سے محمد حفیظ پر ایک سال کی پابندی بھی عائد کی جا چکی ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں