ہوجائیں تیار— ٹکٹیں کھلنے کو ہیں
بعد میں نہ کہنا کہ خبر نہ ہوئی،،،پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ یکم ستمبر سے شروع ہوجائے گا جبکہ عید قرباں کے بعد ٹکٹ کاوئنٹرز پر مل سکیں گے،،،مگر ذرا سی تاخیر آپ کو اسٹیڈیم کے اندر تاریخی میچ دیکھنے سے محروم کر سکتی ہے
ٹکٹوں کی قیمت 500، 2500، 4000 اور 6000 روپے کے درمیان ہوگی۔
جنرل اسٹینڈ کی ٹکٹ 500 روپے کے عوض مل سکیں گی جبکہ انضمام الحق انکلوژر کی ٹکٹوں کی قیمتیں 2500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
عبدالقادر، میانداد، کاردار اور رمیز راجہ انکلوژر کے ٹکٹوں کی قیمت 4000 روپے ہوگی۔
عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹ سب سے مہنگے ہونگے اور ان کی قیمت 6000 روپے مقرر کی گئی ہے
سپیشل کرکٹرز کو تمام میچز مفت دکھانے کی اطلاعات بھی ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں