وہڈی خبر،،پاکستان کرکٹ بورڈ کو بڑا جھٹکا، احسان مانی اینڈ کمپنی کا اقتدار خطرے میں
لاہور۔ ہائیکورٹ نے کرکٹ بورڈ کا انیس اگست کو نافذ ہونے والا نیا آئین معطل کر دیا۔
لاہور۔جسٹس شاہد مبین نے پیٹیشنر احمد نواز اور منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔
لاہور۔پرانا آئین بحال ہونے سے ریجنل اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا سٹیٹس بھی بحال ہو گیا ہے۔
لاہور۔ نیا آئین معطل ہونے سے ریجن کے صدور اور گورننگ بورڈ اراکین بھی اپنے عہدوں بحال ہو گئے ہیں۔
لاہور۔ نئے آئین میں ملک کی کرکٹ کو چھ ایسوسی ایشنز تک محدود کر دی گیا تھا، گورننگ بورڈ کے اراکین کی حیثیت ختم کر دی گئی تھی۔ ایڈووکیٹ نغمان حیدر زیدی
لاہور۔ نیا آئین غیر جمہوری اور جمہوری قوتوں کو محدود کرنے کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ نغمان حیدر زیدی
لاہور۔ نئے آئین میں منتخب افراد کو دیوار سے لگانے کی وجہ سے معاملات ڈکٹیٹر شپ کے انداز میں چلانے کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ نغمان حیدر زیدی
لاہور۔ نئے آئین میں احتساب کے عمل کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے بورڈ پر ڈکٹیٹر شپ قائم کی گئی۔ ایڈووکیٹ نغمان حیدر زیدی
لاہور۔گورننگ بورڈ اراکین کی بحالی کے بعد تیس اگست کو ہونے والے اجلاس میں ایک مرتبہ پھر احسان مانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ایڈووکیٹ نغمان حیدر زیدی
لاہور۔ نئے آئین کی معطلی سے ملک بھر کے کرکٹ منتظمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں