More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

پا ک بھارت کرکٹ جنگ شروع ,آئی سی سی کوخط مل گیا

پا ک بھارت  کرکٹ جنگ شروع ,آئی سی سی کوخط مل گیا

“پاک بھارت سیریز”

لاہور:بھارت کی وعدہ خلافی پر پی سی بی نے آئی سی سی کو با ضابطہ نوٹس بھجوا دیا ۔

پی سی بی کے مطابق آئی سی سی معاملہ حل کرانے کے لیے تنازع کمیٹی قائم کرے ،بھارت اور پاکستان کا چھ سیریز کا معاہدہ تھا جسے بھارت نے پورا نہ کیا  .

ذرائع کے مطابق بھارت نے 2014 اور 2015 میں پاکستان کے ساتھ دو سیریز کھیلنا تھی تاہم اس عرصے کے دوران ایک بھی سیریز نہیں کھیلی جاسکی ۔ جس کے بعد پی سی بی نے آئی سی سی کی جھگڑے نمٹانے والی کمیٹی “ڈیسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی ” میں بھارت سے 70 ملین ہرجانے کا ددعویٰ دائر کیا تھا ۔

ادھر  بھارت اس معاہدے سے تاحال انکاری اور معاعدے کو حکومتی اجازت سے مشروط  قرار دیتاہے ۔ تاہم بھارت نے اب تک پاکستان کے لیگل نوٹس پر آئی سی سی کو کوئی جواب نہیں دیا۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں