پی سی بی محمد حفیظ پر مہربان ،کرکٹر کے لیے بڑی خوشخبری
لاہور:آئی سی سی کی جانب سے تین بار پابندی کا شکار ہونے والے آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ رواں ماہ کرانے کی تیاریاں ہونے لگیں۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی لیبارٹری سے17 اپریل کو ٹیسٹ کیلیے رابطہ کرلیا گیا، آئی سی سی سے تاریخ کی تصدیق ہونے پر 1،2 روز میں باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔ آل راؤنڈر پُرامید ہیں کہ وہ بولنگ ایکشن کی کلیئرنس پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
یاد رہے کہ محمد حفیظ پابندی کی وجہ سے بطور بیٹسمین ہی کھیل رہے ہیں۔ ان کی ٹیم میں جگہ بھی خطرے میں پڑی چکی ہے۔آئی سی سی کی منظور شدہ لیب میں حفیظ کے بازو کا خم 15 ڈگری کی قانونی حد میں پایا گیا تو وہ بطور آل راؤنڈر ٹیم کیلیے مفید ثابت ہوسکیں گے۔
واضح رہے کہ 50 ٹیسٹ، 193 ایک روزہ اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ کو 2014 سے باؤلنگ ایکشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں