نئے ڈائریکٹر میڈیا نے شتر بے مہار میڈیا سیل کو سدھارنے کی ٹھان لی
پی سی بی کے شعبہ میڈیا کے نئے ڈائریکٹر سمیع برنی نے میڈیا رپورٹرز سے وعدہ کیا تھا کہ خبر رسانی میں مساویانہ رویہ رکھا جائے گا اور ہر ادارے کے نمائندے کو یکساں طور پر باخبر رکھا جائے ااور کسی امتیازی رویہ نہیں برتا جائے گا اور کسی نمائندے یا ادارے کو ترجیح دیتے ہوئے پہلے خبر سے مطلع نہیں کیا جائے گا اور میڈیا سیل کے ملازمین پابند ہونگے کہ وہ سب رپورٹرز کو مطلوبہ معلومات فراہم کریں، اس سلسلے میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میرے دروازے تمام نمائندگان کے لیے کھلے ہیں اور کسی بھی وقت مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں
مگر دلچسپ اور پریشان کن صورت حال اس وقت سامنے آئی جب آج 4:15 بعد از دوپہر جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے قومی ٹیم کا اعلان بیک وقت تمام پلیٹ فارمز سے میڈیا کو بھیجی جائے گی، مگر روایتی طور وہی ہوا جسکا خدشہ تھا، قومی ٹیم کا اعلان سب سے پہلے پی سی بی کی ویب سائٹ پر نشر کردی گئی اور آن ڈیوٹی رپورٹرز کے اداروں نے اپنے اپنے رپورٹرز کو سخت الفاظ میں فون کرکے بتایا کہ ٹیم کا اعلان کردیا گیا تم وہاں کیا کر رہے ہو ؟ بعد ازاں پی سی بی میڈیا سیل نے پہلے ٹویئٹر اور پھر واٹس اور ای میل کے ذریعے منتخب ٹیم سے مطلع کیا
میڈیا نمائندگان کی نشاندہی پر ڈائریکٹر میڈیا سمیع برنی نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے میڈیا سیل کو آخری وارننگ دیتے ہوئے سخت الفاظ میں پیغام دے دیا ہے کہ وہ آئندہ روایتی اور سستی پر مبنی کوئی اقدام برداشت نہیں کریں گے اور کوتاہی کے ذمہ دار ملازم کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا
پی سی بی میڈیا سیل کے آج کے اقدام کے بعد الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں میں سخت پریشانی کا عالم دیکھا گیا اور کچھ نمائندگان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدام سے تو ان کی نوکریاں داو پر لگ جائیں گی جب خبر پبلک ہونے کے بعد ان تک پہنچے گی
اپنی رائے کا اظہار کریں