تابی لیکس — کامران اکمل کے بھائی کو دھکوں اور پلیئرز بیگمات کو سخت الفاظ کے بعد باکس سے نکال دیا گیا
کھلاڑیوں کو عزت و احترام دینے میں پی سی بی کا جو ریکارڈ ہے اس سے تو آپ سب اچھی طرح با خبر ہیں،،، پاکستان سپر لیگ میں گلوکاروں ،، اداکاروں اور جلوے دکھا کر میڈیا منیجر کو مطیع کرنے والے گروہ کو تو ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ہے اور ان کے طبلہ نوازوں کو بھی VIP باکس میں بٹھایا جاتا ہے VIP باکسز میں بٹھایا جاتا ہے
مگر تابی لیکس آپ کو ایک انتہائی دلخراش واقعے سے مطلع کر رہا ہے کہ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کے خاندان ایک دن پہلے اپنے پاسز کے عین مطابق جن VIP باکسز میں بیٹھیں انکو اسی باکس سے اسی جگہ کے VIP پاسز ہونے کے باوجود انتہائی زلت آمیز رویے کے بعد نکال دیا گیا
تابی لیکس کو مستند خبر ملی ہے کہ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کی فیمیلیز اسی باکس میں بیٹھیں جن کے پاس ان کے ہمراہ تھے کہ اچانک پی سی بی کی مستعار سیکورٹی کے چند لوگ اور معزز کھلاڑیوں کی فیمیلیز کو باکس فورا خالی کرنے کا باقاعدہ حکم جاری کردیا،، اعتراض کرنے پر پہلے تو کامران اکمل کے بھائی کے حصے میں دھکے آئے اور کھلاڑیوں کی بیگمات کے ساتھ انتہائی عامیانہ اور زلت آمیز انداز میں گفتگو کی گئی اور کہا ہم کسی کو نہیں جانتے یہاں سے آپ کو جانا پڑے گا
معاملے کی شدت کو بھانپتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کی دست راست نائلہ بھٹی بھی وہاں پہنچ گئیں مگر انہوں نے بھی کھلاڑیوں کے خاندانوں کو عزت دینے کی بجائے فیصلہ صادر کیا کہ آپ یہ باکس خالی کردیں،،، کچھ کھلاڑیوں کی بیگمات نے کہا ہم میچ کا بائیکاٹ کرکے چلیں جائیں گی تو ان کو جواب ملا کہ وہ آپ کی مرضی ہے
تابی لیکس آپ کو پورے وثوق سے بتا رہا ہے کہ پشاور زلمی کی اعلی انتظامیہ نے یہ ذلت آمیز واقعہ چیئرمین پی سی بی کے نوٹس میں بھی دیا مگر کسی قسم کی کوئی کاروائی یا باز پرس نہیں کی گئی|
پس طے ہوا کہ پی سی بی کی نظر میں کھلاڑیوں کی کوئی قدر نہیں اور نہ ہی وہ کھلاڑیوں کے خاندانوں کو عزت دینا جانتے ہیں،،،،
اپنی رائے کا اظہار کریں