پی سی بی کا 6 ستمبر کو مظفر آباد میں فیسٹول میچ کروانے کا اعلان
میچ کے انعقاد کا مقصد خطے میں کھیل کو فروغ دینا ہے
ٹی ٹونٹی فیسٹول میچ پی سی بی چیئرمین الیون اور آزاد جموں و کشمیر پرائم منسٹر الیون کے درمیان کھیلا جائے گا
پی سی بی چیئرمین الیون کی قیادت سرفراز احمد کریں گے
آزاد جموں و کشمیر پرائم منسٹر الیون کی قیادت اظہر علی کریں گے
سابق کرکٹر مصباح الحق بھی میچ میں ان ایکشن ہوں گے
فیسٹول میچ میں قومی اور مقامی کھلاڑی شرکت کریں گے
امام الحق، بابر اعظم، شان مسعود، اسد شفیق اور عثمان شنواری میچ میں شرکت کریں گے
افتخار احمد، میر حمزہ، راحت علی، ظفر گوہر اور بلال آصف بھی میچ کھیلنے مظفرآباد جائیں گے
پی سی بی ملک کے کونے کونے میں کرکٹ کی سرگرمیوں کا فروغ چاہتا ہے
پی سی بی رواں سال قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون کے 4 میچز کوئٹہ اور سیکنڈ الیون کا 1 میچ مظفرآباد میں کروارہا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں