ڈومیسٹک کرکٹ کا شیڈول پیش کر دیا گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن 22-2021کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
سیزن دس ٹورنامنٹس پرمشتمل ہو گا جس میں 266 میچز کھیلیں جائیں گئے۔
آئندہ سیزن میں پاتھ ویز کرکٹ کے لیے اضافی میچز شامل کئے گئے ہیں جس کے لیے پی سی بی نے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کو اجازت دی ہے وہ انڈ ر 16 اور انڈر 19 کے لیے دو ٹیمیں شامل کر سکتی ہیں۔
نیشنل انڈر 19 تین روزہ چیمپئین شپ میں 12 ٹیمیں میچز میں حصہ لیں گی اور ایک روزہ کپ تین اکتوبر سے 12 نومبر تک گوجرنوالہ، اسلام آباد، مرید کے ،راولپنڈی اور سیالکوٹ میں کھیلا جائے گا۔
کوویڈ 19 وبائی مرض کی وجہ سے ایک سال کے وقفے کے بعد قومی انڈر 13 ون ڈے کپ بھی قومی سرکٹ میں واپس آگیا ہے۔
یہ سنگل لیگ ایونٹ فیصل آباد میں 8 سے 18 فروری 2022 کو منعقد ہوگا۔
پاکستان کا پریمیر ڈومیسٹک ایونٹ قائداعظم ٹرافی 20 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
دس راؤنڈ سنگل لیگ کے پہلے نصف مقابلے ملتان ، فیصل آباد اور لاہور میں ہوں گے۔
اس کے بعد ایونٹ کراچی منتقل ہو جائے گا جہاں 29 دسمبر سے پانچ روزہ فائنل کا اختتام ہوگا۔
سیکنڈ الیون کے لیے تین روزہ ڈبل لیگ کرکٹ ایسوسی ایشن چیمپئن شپ 28 ستمبر سے 14 نومبر تک ہوگی جبکہ 50 اوور کی سنگل لیگ کرکٹ ایسوسی ایشن چیلنج سیکنڈ الیون 19 سے 27 نومبر تک کھیلی جائے گی۔
دونوں ٹورنامنٹ فیصل آباد ، لاہور اور شیخوپورہ میں ہوں گے۔
22-2021 کے سیزن کا اختتام 30 مارچ کولاہورمیں ایک روزہ پاکستان کپ کے فائنل کے ساتھ ہو گا۔
25 فروری سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کے باقی دو وینیوز فیصل آباد اور ملتان ہوں گے۔
فرسٹ الیون کے زیادہ تر میچوں کو ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل براڈ کاسٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
فرسٹ الیون :
نیشنل ٹی 20 (چھ ٹیمیں ، 33 میچز) 25 ستمبر تا 13 اکتوبر
قائداعظم ٹرافی (چھ ٹیمیں ، 31 میچز) 20 اکتوبر-29 دسمبر
پاکستان کپ (چھ ٹیمیں ، 33 میچز) 25 فروری تا 30 مارچ 2022
سکینڈ الیون :
کرکٹ ایسوسی ایشن ٹی ٹونٹی (چھ ٹیمیں ، 15 میچز) 15-22 ستمبر
کرکٹ ایسوسی ایشن چیمپئن شپ (تین روزہ) (چھ ٹیمیں ، 30 میچز) 28 ستمبر-14 نومبر
کرکٹ ایسوسی ایشن چیلنج (50 اوورز) (چھ ٹیمیں ، 15 میچز) 19-27 نومبر
پاتھ وے کرکٹ:
نیشنل انڈر 19 تین روزہ چیمپئن شپ اور ایک روزہ کپ (12 ٹیمیں ، 62 میچز) 3 اکتوبر -12 نومبر
نیشنل انڈر 16 کپ (ایک روزہ) (12 ٹیمیں ، 31 میچز) 8-19 مارچ 2022
نیشنل انڈر 13 کپ (ایک روزہ) (16 میچ) 8-18 فروری 2022
اپنی رائے کا اظہار کریں