More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

ریٹائر منٹ لیتے ہی پی سی بی نے سعید اجمل کے خلاف اب تک کا بڑ اکام کر دیا

ریٹائر منٹ لیتے ہی پی سی بی نے سعید اجمل کے خلاف اب تک کا بڑ اکام کر دیا

“ریٹائر منٹ”” سعید اجمل “

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈپہلے بھی اپنے اعلانات اور اقدامات سے پاکستانی کرکٹ کے لیجنڈ کھلاڑیوں اور شائقین کو حیران کرتا ہی رہتا ہے۔

 پی سی بی  نے  ایک بار پھر اپنی روایت کوبرقرار رکھتے ہوئے پاکستان کی کرکٹ میں ”دوسرا“اور ”تیسرا“ کے بانی لیجنڈکرکٹر سعید اجمل کا اس وقت ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا جب وہ اپنی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کرچکے تھے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس اقدام پر وہ سعید اجمل حیران رہ گئے،پی سی بی کا موقف ہے کہ ان کا نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ کے د وران سعید اجمل کا رینڈم ٹیسٹ لیا گیا ہے ۔
واضح رہے سعید اجمل نے آج ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ اپنی پریس کانفرنس میں انہوں نے آئی سی سی اور پی سی بی کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں