میچ فکسروں کے خلاف گھیرا تنگ ! پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے ایک اور اہم قومی کھلاڑی کو بنگلہ دیش سے واپس بلوا لیا
“میچ فکسروں کے خلاف گھیرا تنگ ! پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے ایک اور اہم قومی کھلاڑی کو بنگلہ دیش سے واپس بلوا لیا”
لاہور: پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کا فکسنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس سلسلے میں ایک اور قومی کرکٹر کو پی سی بی نے شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق فکسنگ سے متعلق معلومات موصول ہونے پر اینٹی کرپشن یونٹ نے قومی کرکٹر محمد سمیع کو پی سی بی ہیڈ کوارٹرز طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ محمد سمیع کو بنگلہ دیش پریمیر لیگ چھوڑ کر وطن واپس پہنچنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ محمد سمیع کی طلبی کے بارے میں ذرائع کا مزید کہناتھا کہ بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں فکسنگ سے متعلق معلومات پر محمد سمیع کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ کا فکسنگ کے خلاف کریک ڈاون جاری کر دیا ہے ، جس میں فکسنگ سے متعلق معلومات ایک اور قومی کرکٹر کا نام شامل تفتیش کیا ہے ۔
اسی سلسلے میں اینٹی کرپشن یونٹ نے محمد سمیع کو پی سی بی ہیڈکوارٹرز طلب کرلیا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں