More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

ڈومیسٹک کرکٹ کی تباہی کا باقاعدہ اعلان کل ہوجائے گا

ڈومیسٹک کرکٹ کی تباہی کا باقاعدہ اعلان کل ہوجائے گا

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس 18 دسمبر کی صبح نیشنل کرکٹ اکیڈیمی لاہور میں چیئرمین پی سی بی کی سربراہی میں منعقد ہوگا
ترجمان پی سی بی کے مطابق میٹنگ کے ایجنڈے میں

پاکستان سپر لیگ کے بجٹ پر بحث ہوگی جبکہ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل مالکان کی جانب سے حکومتی ٹیکس میں چھوٹ کو بھی زیر بحث لایا جائے گا

میٹنگ میں آڈٹ کمیٹی بھی اپنی رپورٹ پیش کرے گی
کرکٹ کمیٹی بھی اپنی رپورٹ ،تجاویز اور اب تک کی کارکردگی پیش کرے گی
ممبران گورننگ باڈی کو پی سی بی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے مابین تنازع کی تفصیلات اور تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا
پاکستان سپر لیگ کی تیاریوں کے سلسلے میں اب تک کی پیش رفت سے بھی ممبران کو اعتماد میں لیا جائے گا
18 دسمبر کی بی او جی میٹنگ کو اس لحاظ سے بھی تاریخی اہمیت حاصل ہوگی کہ اس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی دیرینہ خواہش پوری ہو جائے گی اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے خاتمے کا اعلان کر دیا جائے گا اور ریجنز کی تعداد بھی آٹھ تک محدود کردی جائے گی  اور یہی آٹھ ادارے قائد اعظم ٹرافی کھیلیں گی  اور ہر ٹیم پر اخراجات ایک ایک ڈیپارٹمنٹ اٹھائے گا اور وہی ادارہ ٹیم کے ساتھ سٹاف متعین کرنے کا مجاز ہوگا اور یہ تاریخی بل ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہارون رشید کریں گے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں