وسیم خان نے بی او جی کو ٹیم منیجمنٹ کے انتخاب کے لیے جاری عمل پر اعتماد میں لے لیا
پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوا
بی او جی اجلاس میں 4 رکنی نومینیشن کمیٹی قائم کردی گئی
کمیٹی میں شاہ ریز عبداللہ خان، بیرسٹر سلمان شامل ہوں گے
بختیار خواجہ بطور آزاد رکن مومینیشن کمیٹی میں شامل ہیں
کمیٹی کی سربراہی اسد علی خان کریں گے
کمیٹی بورڈ آف گورنرز کے لیے 4 آزاد ڈائریکٹرز، الیکشن کمشنر، ڈپٹی الیکشن کمشنر اور ایڈجوڈیکٹرز کے لیے نام تجویز کرے گی
تمام ناموں کی حتمی منظوری بی او جی دے گی
اجلاس میں نومینیشن کمیٹی کے لیے ٹی او آرز ترتیب دیئے گئے
اجلاس میں نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا
بی او جی نے مالی سال 2019-20 کے لیے پی سی بی سنٹرل بجٹ سمیت آڈٹ کمیٹی متعدد سفارشات کی منظوری دے دی
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کرکٹ کمیٹی اجلاس پر بی او جی اراکین کو بریفنگ دی
وسیم خان نے بی او جی کو قومی کرکٹ ٹیم کی ٹیم منیجمنٹ کے انتخاب کے لیے جاری عمل پر اعتماد میں لیا
بی او جی نے سری لنکا کرکٹ ٹیم کی آمد سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی پر پی سی بی کی کاوشوں کو سراہا
بی او جی اراکین کو کرکٹ آسٹریلیا اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے وفد کی آمد سے متعلق آگاہ کیا
کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ایرل ایڈنگز اور چیف ایگزیکٹو کیون روبرٹس 16 سے 18 ستمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے
بی او جی نے پی سی بی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کے اختیارات سے متعلق آئین میں تبدیلیوں کی منظوری دی
اجلاس میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور چیف فنانشل آفیسر کے اختیارات سے متعلق بھی آئین میں تبدیلیوں کی منظوری دی گئی
اپنی رائے کا اظہار کریں