More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کا اعلان ،ماہوار آمدنی میں 25فیصد اضافہ

پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کا اعلان ،ماہوار آمدنی میں 25فیصد اضافہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے مینزسینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کا اعلان کردیا۔

تابی لیکس کے مطابق پی سی بی نے مینزسینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کا اعلان کردیا ہے، کنٹریکٹ میں تین مختلف کٹیگریز اور ایمرجنگ کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔

کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی ماہوارآمدنی میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا اورتمام کیٹگریزکے لیے یکساں میچ فیس مقررکی گئی ہے۔ بابراعظم ، حسن علی ، محمد رضوان اورشاہین شاہ آفریدی کٹیگری اے میں شامل، اظہرعلی ، فہیم اشرف ، فخرزمان ، فواد عالم ، شاداب خان اوریاسرشاہ کیٹگری بی میں شامل، عابد علی، امام الحق ، حارث رؤف ، محمد حسنین ، محمد نواز ، نعمان علی اورسرفراز احمد کیٹگری سی میں شامل جب کہ عمران بٹ، شاہنوازدہانی اورعثمان قادر ایمرجنگ کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

کیٹگری اے کے ماہواروظیفے میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا اورکسی بھی فارمیٹ کی میچ فیس میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

کیٹگری بی کے ماہواروظیفے میں 25 فیصد اضافہ کردیا گیا، کیٹگری بی میں شامل کھلاڑیوں کے لیے ٹیسٹ کی میچ فیس میں 15 فیصد، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 20 فیصداور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ کٹیگری سی کے ماہوار وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

اس کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کی میچ فیس میں 34 فیصد، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 50 فیصد اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 67 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ ایمرجنگ کٹیگری کے ماہوار وظیفے میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

اس کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کی میچ فیس میں 34 فیصد، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 50 فیصد اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 67 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں