بھارت سے جیتنے کا خواب بنا عزاب
ایشین چیمپیئن کا ایشیا کپ میں روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا ہوا بنکاک میں، پاکستانی ویمن ٹیم ہمیشہ سے کہتی چلی آئی ہے کہ بھارت سے مقابلے کا شدت سے انتظار ہے تاکہ ہم ثابت کر سکیں ہم ہی اصل ایشین چیمپیئن ہیں، پہلے کھیلتے ہوئے گرین شرٹس نے محض ستانوے رنز سکور بورڈ پر سجائے، عائشہ ظفر اور نین عابدی کے علاوہ کسی بیٹر نے کریز پر کھڑا ہونے کی زحمت کی
جواب پاکستانی باولرز نے جان تو خوب ماری مگر ستانوے رنز اور وہ بھی دنیائے ویمن کرکٹ ٹیم کی ممتاز ٹیم کے خلاف ناکافی ثابت ہوئے، بھارت نے پاکستان کے خلاف اہم میچ پانچ وکٹوں سے اپنے نام کیا، پکچر ابھی باقی ہے، دیکھیے ایشین چیمپیئن اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب رہتی ہے یا ثابت ہوجاتا ہے کہ بھارت کی غیر موجودگی میں پاکستان قائم مقام ایشین چیمپیئن تھا
اپنی رائے کا اظہار کریں