دورہ آسٹریلیا کے لیے بڑی اکھاڑ پچھاڑ کی تیاریاں
قومی ٹیم میں انجریز چھپانے کی روایت جاری، ذرائع بتاتے ہیں سلیکشن کمیٹی کو فاسٹ باولرز وہاب ریاض، راحت علی اور محمد عامر کی فٹنس سو فیصد درست نظر نہیں آرہی اور ان کی جگہ جنید خان، محمد عباس،تابش خان، اور نصیر اکرم کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے تاہم ڈومیسٹک میں تسلی بخش کارکردگی کے حامل محمد عرفان سلیکشن کمیٹی کی آنکھ کا تارہ نہیں بن پا رہے
سابق کپتان محمد حفیظ کی کارکردگی بھی سلیکشن کمیٹی کو سوچ و بچار کا شکار کیے ہوئے ہے تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ باولنگ ایکشن کلیئر کرنے سے پروفیسر ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے، اس سلسلے میں چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کپتان مصباح الحق کے درمیان اہم ملاقات جلد ہوگی
اپنی رائے کا اظہار کریں