پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا.. کل ہونے والے ٹی 20 میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
دبئی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کل ہونے والے میچ کے لیے قومی ٹیم کی پلینگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرس کے دوران ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا . کل ہونے والے میچ میںشعیب ملک نہیںکھیلیں گے ، سرفراز احمد کے مطابق شعیب ملک نجی مصروفیات کی بنا پر میچ میںشرکت نہیںکر رہے ،
پلینگ الیون میںعماد وسیم کو ایک سال بعد شامل کر لیا گیا ہے ، دیگر کھلاڑیوں میںسرفرازاحمد ، محمد حفیظ ، فخر زمان ، بابراعظم ، حسین طلعت ،آصف علی ، شاداب خان ، فہیم اشرف ، شاہین شاہ آفریدی ، حسن علی شامل ہیں .
واضح رہے پاکستان کو ٹی 20 میچز میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے تین میچوں کی سریز میںسے ایک میچ جیتنا لازمی ہے .
اپنی رائے کا اظہار کریں