پاکستانی ٹیم نے نئی تاریخ رقم کر دی
کراچی: پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مسلسل ساتویں سیریز اپنے نام کر لی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سرفہرست پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف مسلسل دوسرے میچ میں فتح سے سیریز بھی 2-0 سے اپنے نام کر لی، گرین شرٹس کی یہ مسلسل ساتویں سیریز کامیابی ثابت ہوئی، ٹیم نے گذشتہ روز صرف 3وکٹ پر 205 رنز بناتے ہوئے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ پایا۔
قبل ازیں 2008ء میں نیشنل اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کیخلاف 5 وکٹ پر 203 رنز بنائے تھے، اتوار کو ویسٹ انڈیز سے سیریز کے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے یہ ریکارڈ برابر کیا جو دوسرے مقابلے میں مزید بہتر کر لیا، مجموعی طور پر پاکستان نے چوتھی بار ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 180 سے زائد رنز بنائے
اپنی رائے کا اظہار کریں