ثناء میر کی عمدہ باولنگ — پاکستان کی تاریخ ساز فتح
شارجہ میں جاری پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ سیریز جاری ہے،،،جہاں قومی ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کردیا، اس تاریخی فتح میں سابق کپتان ثناء میر کا کردار اہم ترین رہا جنہوں نے پچیس رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 155 رنز بنائے ،،، سعدیہ یوسف نے بھِی دو وکٹیں حاصل کیں
جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 49 ویں اوور میں پانچ وکٹوں پر پورا کرکے تاریخ رقم کی،،،
کپتان بسمہ معروف 36، سدرہ امین 32، جویریہ خان 29 اور ناہیدہ خان 23 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں۔
ثناء میر ویمن آف دی میچ قرار دیا گیا تاہم نیوزی لینڈ سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں