دولہا اپنی شادی چھوڑ کر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم پہنچ گیا، دلہن نے فون پر اسے کیا کہا
کراچی: کراچی میں جاری پاکستان ویسٹ انڈیز ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں ایک دولہا اپنی شادی چھوڑ کر میچ دیکھنے پہنچ گیا اور پاکستان کے جیتنے پر ہی شادی کرنے کا اعلان کر دیا۔
جب اس سے یہ پوچھا گیا کہ اگر پاکستان ہار گیا تو پھر کیا کرو گے؟ تو اس نے ایسا جواب دیا کہ رپورٹر کی بھی ہنسی چھوٹ گئی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان گزشتہ روزدوسرا ا ٹی 20 میچ کھیلا گیا تو تماشائیوں میں کھڑے ایک دولہے نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔
مذکورہ شخص نے خاتون رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم لاڑکانہ سے آئے ہیں اور آج پانچ بجے ہمارا نکاح تھا لیکن ہم شادی چھوڑ کر آ گئے ہیں کہ اب پاکستان جیتے گا تو ہی شادی کریں گے۔“
خاتون رپورٹر نے پوچھا کہ دلہن کہاں ہے تو اس نے جواب دیا کہ ” دلہن لاڑکانہ میں ہے اور اس نے ابھی فون بھی کیا ہے لیکن میں نے اسے کہہ دیا ہے کہ آج پاکستان جیتے گا تو پھر ہی شادی کروں گا۔“ اس جواب پر رپورٹر بھی تھوڑی تجسس کا شکار ہوئی اور سوال پوچھ لیا کہ اگر پاکستان آج کا میچ ہار گیا تو پھر کیا کرے گا؟ تو دولہے نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا ”پھر ہم دوسری تاریخ طے کریں گے۔“
یہ جواب ملنے پر رپورٹر کیساتھ ساتھ وہاں موجود تماشائیوں کی بھی ہنسی چھوٹ گئی۔ دولہے کا مزید کہنا تھا کہ پہلا میچ دیکھنے بھی آیا تھا اور پی ایس ایل میچ دیکھنے بھی سٹیڈیم میں موجود تھا جبکہ اس کیساتھ ہی رپورٹر کی فرمائش پر اس نے ڈانس کر کے بھی دکھایا تو اور وہاں موجود لوگ محظوظ ہوتے رہے۔“
اپنی رائے کا اظہار کریں