پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریزکے لیے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا
لاہور(نمائندہ تابی لیکس)پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریزکے لیے قومی سلیکشن کمیٹی نے اکیس ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔ممکنہ کھلاڑیوں میں سے سولہ رکنی حتمی قومی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔شرجیل خان اور شان مسعود کی ون ڈے کے ممکنہ کھلاڑیوں میں کم بیک ہوا ہے۔
ابرار احمد۔عامر جمال۔احسان اللہ۔کامران غلام اور قاسم اکرم اور طیب طاہر بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔بابر اعظم۔عبداللہ شفیق۔حارث رئوف۔حسن علی، امام الحق۔محمد حارث اور محمد نواز ممکنہ کھلاڑیوں کا حصہ ہیں۔اعلان کردہ اسکواڈ میں
محمد وسیم۔محمد رضوان۔نسیم شاہ۔سلمان علی آغا ۔شاداب خان اور ساہنواز دھانی بھی شامل ہیں۔فائنل سولہ کھلاڑیوں کا اعلان دوسرے ٹیسٹ کے دوران کیا جائے گا۔ ون ڈے میچز نو جنوری، گیارہ اور تیرہ جنوری کو کراچی میں کھیلے جائیں گے ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں