اور محمد حفیظ نے پی سی بی کو رام کر لیا
محمد حفیظ کے باولنگ مستقبل میں آجکل بہت ساری خبریں گردش میں تھیں اور کچھ کا خیال تھا کہ پی سی بی چاہتی ہے کہ محمد حفیظ باولنگ کی بجائے محض اپنی بیٹنگ پر توجہ دیں مگر تابی لیکس آپ کو بہت دن پہلے مطلع کرچکا ہے کہ حفیظ انگلینڈ میں کارل کرو کی نگرانی میں اپنا باولنگ ایکشن درست کرنے کے خواہاں ہیں کیونکہ ہم محمد حفیظ کے سارے کرکٹ کیریئر کے چشم دید گواہ ہیں اور جانتے ہیں کہ پروفیسر جو ٹھان لیں وہ کر کے ہی دم لیتے ہیں
تو جناب تازہ ترین خبر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کردیا کہ محمد حفیظ آئندہ ماہ کے وسط میں انگلینڈ جائیں گے جہاں کارل کرو کے ساتھ ساتھ پال ہورین بھی حفیظ کا باولنگ ایکشن درست کرنے میں معاونت کریں گے،،،ترجمان پی سی بی کے مطابق پاکستان واپسی پر باولنگ کوچ محمد اظہر بھی حفیظ کا باولنگ ایکشن درست کرنے پر اپنا مہارت آزمائیں گے،،نیشنل کرکٹ اکیڈیمی کے کوچز علی ضیاء اور سجاد اکبر بھی ان تمام مراحل میں شامل ہونگے
ترجمان پی سی بی کے مطابق محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن کو تمام نقائص سے پاک بنانے کے لیے لمز یونیورسٹی لاہور میں موجود بائیومکینکس لیب سے بھی بھرپور استفادہ حاصل کیا جائے گا
اپنی رائے کا اظہار کریں