پاکستان کپ میں کون سا کھلاڑی کس ٹیم کی نمائندگی کریگا؟کون سا کھلاڑی کس ٹیم کی طرف سے کھیل رہا ہے ،تفصیلات جانیئے
کراچی: رواں ماہ کے آخر میں فیصل آباد میں شیڈول پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کیلیے پلیئرزکی ابتدائی فہرست تیار کرلی گئی۔
پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کیلیے 15رکنی اسکواڈز کے ساتھ 18 ریزرو کرکٹرزکا بھی انتخاب ہوا ہے، یہ انجریز یا دورئہ انگلینڈ کیلیے انتخاب کی صورت میں باہر ہونے والے کھلاڑیوں کی جگہ لیں گے، احمد شہزاد بلوچستان، شعیب ملک پنجاب، عمر امین سندھ اور فخرزمان خیبر پختونخوا کی قیادت کریں گے۔
فیڈرل کی قیادت کے لیے عماد وسیم کے ساتھ کامران اکمل کا نام بھی دیا گیا ہے، عماد ان دنوں انجری کی وجہ سے کرکٹ نہیں کھیل رہے، اگر وہ فٹ نہ ہوئے تو سینئر وکٹ کیپر اضافہ ذمہ داری نبھائیں گےْ
ذرائع کے مطابق عماد وسیم ڈاکٹر سے مشاورت کے بعد ٹریننگ کا سلسلہ شروع کریں گے۔ پاکستان کپ کے لیے منتخب شدہ ابتدائی اسکواڈز یہ ہیں، بلوچستان:احمد شہزاد (کپتان) ، رضوان حسین، رمیز راجہ جونیئر، خوشدل شاہ، اکبر الرحمان، فیضان ریاض، روہیل نذیر، بسم اللہ خان، محمد عرفان (فاٹا)، محمد نواز، سہیل تنویر، انور علی، میر حمزہ، محمد عرفان جونیئر، شاہین شاہ آفریدی۔ پنجاب:شعیب ملک (کپتان)، ذین عباس، صاحبزادہ فرحان، عبدالصمد، آصف علی، اشفاق احمد، محمد رضوان، سہیل اختر، اسامہ میر، کاشف بھٹی،
عمران خان سینئر، محمد سمیع، ضیا الحق، شاہد یوسف، عبدالرحمان مزمل۔ فیڈرل:عماد وسیم (کپتان)، کامران اکمل (کپتان)، عابد علی، اویس ضیا، صہیب مقصود، آصف ذاکر، سعد نسیم، حسین طلعت، شاداب خان، رضا حسن، عماد بٹ، سلمان علی آغا، رومان رئیس، عثمان شنواری، عمید آصف۔ سندھ:عمر امین (کپتان)، سلمان بٹ، گوہر علی، فواد عالم، افتخار احمد، عادل امین، رمیز عزیز، عدنان اکمل، محمد اصغر، بلال آصف، عامر یامین، جنید خان، سہیل خان، تاج ولی، تابش خان۔ خیبر پختونخوا:فخر زمان (کپتان) ، خرم منظور، اسرار اللہ، محمد حفیظ، عمر اکمل،
سعود شکیل، محمد سعد، محمد عرفان (لاہور)، دانش عزیز، حسان خان، محمد اعظم، وہاب ریاض، سمین گل، صدف حسین، محمد حسن۔ ریزرو کھلاڑی یہ ہیں، بیٹسمین:خرم شہزاد، علی اسد، احسن علی، ذیشان ملک، رئیس احمد۔ آل راؤنڈرز:محمد عمران، بلاول بھٹی، بلاول اقبال۔ وکٹ کیپرز: عمیر مسعود، علی شان، جنید علی۔ فاسٹ بولرز:عدنان غوث، احمد بشیر، رانا شہزاد اعظم، موسیٰ خان۔ اسپنرز:رضا علی ڈار، احمد صافی، قیصر اشرف، ظفر گوہر، کامران غلام، خالد عثمان۔
اپنی رائے کا اظہار کریں