جانیے کونسا ملک اپنا اولین ٹیسٹ پاکستان کے ساتھ کھیلے گا؟
جب سے پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی جیتی ہے ،،،ہر ملک کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف کرکٹ کھیلے حتکہ بھارتی ٹیم بھی پاکستان کے ساتھ کھیلنے کو بے تاب ہے مگر متعصب بھارتی حکومت راستے کی دیوار بنی ہوئی ہے
طویل صبر کے بعد آئرلینڈ کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے اہل قرار دے دیا گیا ہے اور آئرش بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وارین ڈیوٹروم نے کہاکہ ہم آئندہ برس پاکستان کے ساتھ اپنے ڈیبیو ٹیسٹ کے حوالے سے کافی پُرجوش ہیں۔ ہمیں اب اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے باضابطہ طور پر ٹیسٹ نیشن بننے کا بے صبری سے انتظار رہے گا
اس سلسلے میں دونوں ممالک میں معاملات طے پا گئے ہیں اور پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین تاریخی ٹیسٹ میچ مئی میں کھیلا جائے گا اور اس کے بعد پاکستان انگلینڈ کے ساتھ دو ٹیسٹ میچ کھیلنے انگلینڈ روانہ ہوجائے گی
اپنی رائے کا اظہار کریں