ہیڈ کوچ مکی آرتھر — عمر اکمل کے بارے میں کیا کہتے ہیں
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر آج کل پاکستان میں موجود ہیں جہاں وہ جاری کیمپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے علاوہ دیگر باصلاحیت کھلاڑیوں کو کوچنگ کرہے ہیں اور پاکستانی کھلاڑیوں کے دائمی نقائص فیلڈنگ، فٹنس اور بیٹنگ خامیاں دور کرنے میں مصروف عمل ہیں،،،کچھ دیر پہلے انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں فتح سے قومی ٹیم کا گراف بلند ہوگا تاہم پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم اور ون ڈے ٹیم کو ٹیسٹ ٹیم کی طرح نمبر ون بننے میں وقت لگے گا،،،، مکی آرتھر پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں سے خاصی توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں اور ان کو پاکستان کرکٹ کا مستقبل تابناک نظر آرہا ہے
عمر اکمل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر نے ان کو باصلاحیت کھلاڑی قرار دیا تاہم ان کی فٹنس مسلسل خراب جارہی ہے،،،عمر اکمل کے بارے میں مکی آرتھر نے کہا کہ اگر عمر اکمل اپنی فٹنس بہتر کرنے میں سنجیدہ نہیں تو ہم کیا کرسکرتے ہیں؟
اپنی رائے کا اظہار کریں