تابی لیکس،،، دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے سب کے ہونٹوں پہ تالے
جی ہاں تابی لیکس کو انتہائی بااعتماد ذرائع سے معلوم پڑا ہے کہ دورہ آئرلینڈ میں ٹیم منیجمنٹ سمیت پوری ٹیم پر زباں بندی ہوگی اور ہیڈکوچ سمیت کوئی بھی بیان بازی نہ کرسکے گا
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کے میڈیا منیجر سید عون رضوی بھی محض کٹھ پتلی ہونگے اور پریس کانفرنس کے علاوہ کسی کا بھی انٹرویو پاکستان میں موجود ڈائریکٹر میڈیا امجد بھٹی سے اجازت لیے بنا نہیں کروا سکیں گے
پالیسی ہے کہ ٹور پر منیجر،کپتان اور ہیڈکوچ بنا کسی اجازت کے بات کر سکتے ہیں مگر پی سی بی میڈیا پالیسی سخت ترین کرتے ہوئے ان پر بھی بیان بازی یا انٹرویو دینے پر پابندی لگا دی ہے
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہیڈکوچ مکی آرتھر بھی میڈیا سے دور رکھے جائیں گے اور وہ خصوصا فواد عالم،کامران اکمل اور محمد حفیظ کے بارے کوئی بیان نہیں داغیں گے اور اس سلسلے میں ان کو باقاعدہ طور پر وارننگ دے دی گئی ہے
تابی لیکس کو تحقیق کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ جب سے یہ خبر منظر عام پر آئی ہے کہ مکی آرتھر فواد عالم کو ٹیم کا حصہ بنانا چاہتے تھے مگر چیف سلیکٹر کی مخالفت آڑے،،،، پی سی بی نے مکی آرتھر جو کہ خاصے با اختیار اور بیان بازی میں متحرک نظر آرہے تھے،،، ان کی خصوصی زبان بندی کر ڈالی ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں