بلاول بھٹی ،،، لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلتے نظر نہیں آئیں گے
فاسٹ باولر آل راونڈر بلاول بھٹی لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ نہیں رہے،،، ترجمان لاہور قلندرز کا بتانا ہے کہ بلاول بھٹی کندھے کی شدید تکلیف کا شکار ہوگئے ہیں اور وہ پی ایس ایل تھری میں لاہور قلندرز کی جانب سے ایکشن میں نظر نہیں آسکیں گے،،
ترجمان لاہور قلندرز کے مطابق بلاول بھٹی کے متبادل کھلاڑی کے لیے تگ و دو میں ہیں تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ آغا سلمان کو بلاول بھٹی کی جگہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے
یاد رہے لاہور قلندرز پی ایس ایل میں حصہ لینے کے لیے 15 فروری کی رات دوبئی کے لیے روانہ ہوگی
اپنی رائے کا اظہار کریں