More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان  کا   جنوبی افریقہ  کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

سینچورین : افتتاحی ٹیسٹ ، پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

سنچورین میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے مدمقابل ہیں ۔پاکستانی ٹیم پروٹیز کے دیس میں سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔
قومی ٹیم کے پاس ٹیسٹ سیریز جیت کر رینکنگ میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کا موقع موجود ہے ۔دونوں ٹیمیں اب تک 23 ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہیں
چار میں پاکستان جبکہ 12 میچز میں جنوبی افریقہ کامیاب رہا ہے جبکہ سات میچز ڈرا ہوئے ہیں ۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ میچ میں حارث سہیل انجری کے باعث باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ شان مسعود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں