صرف ایک میچ کی شکست نے بھارتی ٹیم کو بڑے اعزاز سے محروم کر دیا
لیڈز: بھارتی ٹیم نے تیسرے میچ میں شکست کی وجہ سے بڑا اعزاز گنوا دیا،
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کی مسلسل 9 سیریز فتوحات کا سلسلہ گزشتہ روز اس وقت ٹوٹ گیا جب بھارت کو انگلینڈ نے ون ڈے میچ میں شکست دی ،میچ میں شکست کی وجہ سے انگلینڈ سے تیسرے ایک روزہ میچ میں شکست کے بعد بلیو شرٹس کی مسلسل 9 سیریز فتوحات کا وہ سلسلہ ٹوٹ گیا جس کا آغاز جنوری 2016 سے ہوا تھا۔
ورلڈ کپ سے قبل میزبان ملک میں سیریز کامیابی کی صورت میں بھارت کے پاس نفسیاتی برتری حاصل کرنے کا اہم موقع تھا مگر وہ اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکا،انگلینڈ نے پہلا میچ ہارنے کے باوجود باقی دونوں مقابلوں میں مسلسل فتح سے میگا ایونٹ کیلیے اپنی تیاریوں کی مزید جانچ کرلی ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں